ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

انتہا پسندوں کی تمام تر مخالفت کے باوجود شاہ رخ کی فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ریکارڈ بنا لیا

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) انتہا پسندوں کی تمام تر مخالفت کے باوجود شاہ رخ کی فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ریکارڈ بنا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے نا صرف ہندی بلکہ جنوبی بھارت کے سنیما گھروں میں بھی بلاک بسٹر آغاز کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شاہ رخ کی فلم پٹھان کے تقریباً (4.19) لاکھ ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے،

یہ کسی بھی بالی وڈ فلم کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ایڈوانس ٹکٹ ہیں۔ چار سال بعد شاہ رخ خان یش راج پروڈکشن کی فلم سے دوبارہ بڑے پردے پر رونما ہوئے ہیں۔فلم ریلیز کی تاریخ 25 جنوری ہے لیکن ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج پٹھان کے 20کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوجائیں گے۔آن لائن پلیٹ فارمز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، جہاں 10لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی جو صبح 6بجے ریلیز ہوگی۔معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ کو سٹار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونیوالی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہاکہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔انہوں نے فلم میںاپنے کردار سے متعلق کہاکہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…