اسلام آباد (آن لائن)تھانہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
فواد چوہدری کیخلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی ،فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمشنر کلرک کی طرح صرف سائن کرتا ہے، محسن نقوی کو وزیر اعلیٰ کا حکم دیا جاتا ہے جس الیکشن کمشنر دستخط کردیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھ جائیں، ذرائع کے مطابق مقدمہ گذشتہ روز رات دس بجے درج کیا گیا،فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ لاہور سے لیا گیا ہے جبکہ آج ہی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،اسلام آباد پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی،عمر حمید سیکرٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔