ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا عہدے سے استعفیٰ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے لیے دل چھو لینے والی الوداعی تقریب

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

کینبرا (این این آئی )نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اپنے دفتر کے عملے کو الوداع کہا۔ ان کے اعزاز میں دلوں کو چھو لینے والی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق آرڈرن جس وقت ہال میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود ملازمین نے تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا،

اس موقع پر جشن کا نعرہ گونج اٹھا۔ وزیر اعظم ہاس کے ملازمین کے چہروں پر ان کے جانے کے باعث غم کے آثار دیکھائی دے رہے تھے۔ آرڈرن نے وہاں موجود بہت سے لوگوں کو گلے لگایا۔ ان کی آنکھیں آنسوں سے تر تھیں۔ وہاں موجود لوگوں نے آرڈرن کے نام ایک گانا گایا۔ یہ گانا سب نے نیوزی لینڈ کے مقامی قبائل کی مادری زبان میں گایا۔جیسنڈا آرڈرن نے بھاری اکثریت سے انتخابی فتح کے بعد دوسری مدت کے جیتنے کے تین سال سے بھی کم عرصے بعد اقتدار سے اچانک دستبرداری اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔اپنے دور میں آرڈرن کو کووڈ 19 وبائی مرض کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ ملک میں آتش فشاں پھٹنے کا خوفناک واقعہ بھی پیش آیا ۔ ان کے دور میں 2019 میں ایک بڑا سانحہ بھی رونما ہوا جب کرائسٹ چرچ کی ایک سفید فام بالادستی کے حامی انتہا پسند نے دو مساجد میں گھس کر فائرنگ کرکے 51 مسلمان نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔ الوداع کے موقع پر آرڈرن نے کہا کہ اقتدار سے دستبرداری کا فیصلہ بڑی اداسی لیے ہوئے تھا۔ انہوں نے کہا مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد وہ طویل عرصہ بعد پہلی مرتبہ اچھی طرح سے نیند لے سکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…