ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف والے خود ہی استعفیٰ دے کر خجل خوار ہورہے ہیں،راناثناء اللہ

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے خود ہی استعفیٰ دے کر خجل خوار ہورہے ہیں،پوچھتا ہوں پہلے دئیے کیوں تھے؟۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی والے استعفے دینے کے بعد اب کہتے ہیں قبول نہ کیے جائیں، پوچھتا ہوں پہلے دئیے کیوں تھے؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس اسمبلی پر لعنت بھیج کر گئے تھے، اب اسی میں آنا چاہتے ہیں، بڑی شرم کی بات ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عدم استحکام کی جدوجہد کر رہا ہے، وہ مہم جوئی کر رہا ہے کہ پاکستان ڈی فالٹ کر جائے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ اس کا اقتدار ہے تو سب ٹھیک ورنہ پاکستان پر ایٹم بم بھی گرنا چاہیے اور اسے تقسیم بھی ہونا چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں پاکستان مریم نواز کے ساتھ پہنچوں گا، ملک کے عوام عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کردیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پنجاب کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…