جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

ٹاس جیت لیا، اب کیا کرنا ہے؟ روہت شرما سوچ میں پڑ گئے،دلچسپ صورتحال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

رائے پور(آئی این پی ) بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس تو جیت گئے لیکن پلان بھول گئے کہ پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان رائے پور میں ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی دلچسپ صورتحال کی

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت لیا لیکن وہ سوچ میں پڑ گئے کہ پہلے فیلڈنگ کرنی چاہیے یا بیٹنگ، ٹاس جیتنے کے بعد جب ان سے بیٹنگ یا بالنگ کا پوچھا گیا تو وہ جواب دینے کے بجائے خاموش ہو گئے، اور سر پر ہاتھ رکھ کر کچھ یاد کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ روہت شرما کے اس عمل پر کیوی کپتان ٹام لیتھم بے اختیار ہنس پڑے، تاہم تھوڑے توقف کے بعد روہت شرما نے کہا کہ وہ پہلے بالنگ کریں گے۔ بعدازاں اپنے ایک بیان میں کپتان روہت شرما نے بتایا کہ ٹاس کے معاملے پر ٹیم سے کافی زیادہ بحث ہوئی تھی جس سے وہ یکسر بھول گئے تھے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ رائے پورے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا 108 رنز کا ہدف اکیسویں اوور میں پورا کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…