اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

افغان فوجی پناہ کی تلاش میں دشوارگزار سفرکے بعد امریکا،میکسیکو سرحد پرگرفتار

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغانستان سے طویل اور دشوارگذارسفر کے بعد امریکا میں پناہ کی تلاش میں جانے والے ایک افغان فوجی کو میکسیکو کی سرحد عبورکرنے کی کوشش میں گرفتارکرلیا گیا ہے اور اس وقت وہ ریاست ٹیکساس میں تارکین وطن کے حراستی مرکزمیں قید ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عبدالواسع صافی نے اس کٹھن سفر میں ایک افغان فوجی کی حیثیت سے اپنی دستاویزات اپنے پاس سنبھال کررکھی ہوئی تھیں۔وہ امریکی فوج کے ساتھ کام کرتا رہا تھا۔اس نے برازیل سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد تک مہینوں طویل، خطرناک سفر طے کیا تھا۔وہ اگست 2021 میں امریکا کے افغانستان سے انخلاکے بعد طالبان کی انتقامی کارروائی کے خوف سے ملک سے فرار ہوگیا تھا اور اس کوامید تھی کہ کاغذی کارروائی کی تکمیل کے بعد امریکا میں پناہ مل جائے گی۔لیکن ستمبر میں ٹیکساس کے ایگل پاس کے قریب امریکا اور میکسیکو کی سرحد عبورکرنے کے بعد واسع صافی کو وفاقی امیگریشن کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس وقت وہ ٹیکساس کے شہرایڈن کے حراستی مرکز میں قید ہے اور اس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے اس کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…