اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سابق صدر کی حمایت پر برازیلین آرمی چیف عہدے سے برطرف

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر کی حمایت پربرازیلین آرمی چیف عہدے سے برطرف

ریوڈی جنیرو(این این آئی )برازیل میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے بعد برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو بر طرف کر دیا

جنہوں نے ایک ماہ قبل ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2روز قبل دارالحکومت برازیلیا میں صدر اور ملٹری افسران کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد اب صدر کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ۔اس سے قبل بھی برازیلین صدر کھلے عام یہ الزام لگا چکے ہیں کہ کچھ فوجی افسران نے ملک گیر ہنگاموں کی حمایت کی تھی۔یاد رہے کہ 8 جنوری کو سابق برازیلین صدر بولسو نارو کے حامیوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا اور برازیلیا میں صدارتی محل، سپریم کورٹ اور کانگریس پر حملے کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق برطرف آرمی چیف کی جگہ ساوتھ ایسٹرن آرمی کمانڈر ٹومس ریبیرو کو نیا آرمی چیف بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…