سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

22  جنوری‬‮  2023

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں کفیل حضرات کی یہ ذمہ داری قرار دی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ منسلک کارکنوں کے پیشے کی تبدیلی کی فیس بھی ادا کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کے مطابق سعودی کفیل اور آجر حضرات

اپنے ساتھ منسلک کارکنوں کی مختلف مواقع اور مقاصد کے لیے فیسوں کی ادائیگی کرنے کے پابند ہوں گے۔ یہ فیس کارکنوں کے ذمہ نہیں ہو گی۔سعودی آجر حضرات ان فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے اپنے زیر کفالت کام کرنے والے کارکنوں کی رہائش کے لیے اقامہ فیس، مملکت میں کام کرنے کیلیے لائسنس حاصل کرنے کی فیس، ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔علاوہ ازیں ان امور میں کسی قسم کا متعلقہ کارکن کو جرمانہ ہونے کی صورت میں اس جرمانے کی ادائیگی کی بھی آجر کے ذمہ ہو گی۔مزید یہ اپنے کارکنوں کی مملکت میں آمد اور مملکت سے جانے کے فیسوں بشمول ائیر ٹکٹ کی رقم بھی سعودی آجر حضرات کے ذمہ ہو گی۔وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ غیر ملکی کارکنوں کو یہ حق ہو گا کہ وہ ملازمت سے فراغت پر اپنی ملازمت اور تجربے کا سرٹیفکیٹ اپنے آجر سے طلب کریں۔ یہ سرٹیفیکیٹ انہیں لازما دیا جائے گا اور کسی قسم کی فیس کے بغیر ہوں گے۔آجر حضرات کی طرف سے جاری کیے جانے والے سرٹیفیکیٹس پر متعلقہ کارکنوں کی ملازمت جوائن کرنے اور مکمل کرنے کی تاریخیں بھی درج ہوں گی۔ ان پر آخری وصول کردہ تنخواہ بھی درج کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…