اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

خود کو ابوظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم بتانے والا شخص 4 مہینے فائیو سٹار ہوٹل میں رہا، 23 لاکھ کا بل دیے بغیر غائب ہو گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)شاہی خاندان کا جعلی ملازم 5اسٹار ہوٹل میں 23لاکھ روپے کا بل بنا کر فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شریف نام کا شخص دہلی کے 5اسٹار ہوٹل میں چار مہینے سے ٹہرا ہوا تھا جس کے قیام کا بل 23لاکھ روپے تک جا پہنچا۔پولیس کے مطابق محمد شریف نے خود کو ابو ظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم ظاہر کیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق محمد شریف نے کمرے سے متعدد قیمتی اشیا بھی چرائیں جن میں چاندی کے برتن اور موتیوں کی ٹرے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محمد شریف نے ہوٹل انتظامیہ کو بتایا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا رہائشی ہے اور ابوظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ فلاح بن زید النہیان کا قریبی ملازم ہے۔ ملزم نے دبئی کا ریذیڈینٹ کارڈ، بزنس کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات بھی دکھائی تھیں۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…