اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان کرکٹ ٹیم پر پابندی کے سائے منڈلانے لگے ، ہیومن رائٹس واچ نے آئی سی سی (انٹر نیشنل کرکٹ کونسل )کو خط لکھ دیا جس کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی رکنیت اور بین الاقوامی کرکٹ کو معطل کرے ، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے حقوق کی پابندیاں بین الاقوامی کرکٹ کیلئے آئی سی سی انسداد امیتازی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے لہذا افغانستان پر بین الاقومی کرکٹ کی پابندی لگائی جائے ۔