اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ملک میں ڈالر کی حقیقی قدر 295 روپے ہو گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے انکشاف کیا کہ اس وقت روپے کی اصل قدر 295 روپے ہے جو حکومت نے مصنوعی طریقے سے روک رکھی ہے،بڑے جاگیردار صرف تین ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں جبکہ غریب کھانے پینے کی اشیا پر

120 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں۔ایسے بے انصاف معاشرے چل ہی نہیں سکتے۔ لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ حالات خراب ہیں، بڑے اقدامات نہ اٹھائے تو نظام نہیں چل سکے گا، اصل خرابی پچھلے سات آٹھ سال میں سامنے آئی جب قرضوں کا حجم 130 ارب ڈالر پر چلاگیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت روپے کی اصل قدر 295 روپے ہے جو حکومت نے مصنوعی طریقے سے روک رکھی ہے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک کر معیشت تباہ کی جا رہی ہے، اس اقدام سے ترسیلات زر اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ 80 ہزار جاگیردار 900 ارب کی آمدن پر صرف 3 ارب ٹیکس دیتے ہیں، سیاست دانوں کو میثاق معیشت پر اکٹھا ہونا ہوگا۔سابق وزیر نے کہا کہ ہم نے درآمدات بڑھانے کے لیے ڈیوٹیوں کی شرح خطرناک حدتک کمی کی، افسوس بڑے جاگیردار صرف تین ارب ٹیکس دیتے ہیں جبکہ غریب کھانے پینے کی اشیا پر 120 ارب ٹیکس دیتے ہیں، ایسے بے انصاف معاشرے چل ہی نہیں سکتے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…