جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بادام کھائیں، بلڈ شوگر کے مریضوں کے لئے نئی تحقیق میں بڑی خوشخبری

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)صبح، دوپہر اور رات کو کھانے سے30منٹ قبل چند بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پہلے ناشتے پھر دوپہر اور رات کے کھانے سے 30منٹ قبل 20 گرام (مجموعی طور پر 60گرام)

بادام کھانے سے غذا کے بعد بڑھنے والی بلڈ شوگر کی سطح کو 20فیصد تک کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم نے طویل عرصے تک کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے جسم پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی تھی۔انہوں نے کہاکہ بیشتر افراد کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں ہونے والے اضافے کو نظرانداز کردیتے ہیں، حالانکہ موجودہ عہد میں ایسی غذا کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیشتر افراد کو علم ہی نہیں کہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ 2سے متاثر ہونے کی اولین نشانی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کریں تو وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ 2 کے عارضے کے شکار ہوجاتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ہر کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے نا صرف ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں میں اس بیماری کی پیچیدگیوں کی روک تھام بھی ممکن ہے۔تحقیق میں خالی پیٹ باداموں کے استعمال سے کھانے کے 2 گھنٹے بعد بھی بلڈ شوگر کی سطح میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔تحقیق کے دوران لوگوں کا جائزہ 3 ماہ تک لیا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات طویل المعیاد ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون میں چکنائی اور ورم کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…