سعودی وزیرخزانہ نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی

19  جنوری‬‮  2023

ریاض /ڈیووس (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مزید منفرد انداز میں مدد فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب، عالمی بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم میں خطاب کرتے ہوئے محمد الجدعان نے اشارہ دیا کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کو امداد فراہم کرنے

کے طریقے تبدیل کر رہا ہے جو غیر مشروط طور پر براہ راست گرانٹ اور ڈپازٹ دینے سے مختلف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر براہ راست گرانٹ اور ڈپازٹس دیتے تھے، اب ہم اسے تبدیل کر رہے ہیں، ہم کثیرجہتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ کہہ سکیں کہ ہم واقعی اصلاحات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس عائد کر رہے ہیں، ہم دوسروں سے بھی یہی توقع کر رہے ہیں، وہ بھی اپنی کوششیں کریں، ہم مدد کرنا چاہتے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ وہ خود بھی اپنا کردار ادا کریں۔محمد الجدعان نے کہا کہ ہم ان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیل اور رقوم بھی فراہم کر رہے ہیں، لہٰذا اس کے لیے بہت سی کوششیں درکار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ایسا کیا جائے۔علاوہ ازیں ایک علیحدہ بیان میں انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ سعودی عرب، امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں تجارت کے بارے میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔محمد الجدعان نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تجارتی معاملات کو کیسے طے کرتے ہیں اس پر بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، چاہے وہ امریکی ڈالر میں ہو، یورو میں ہو یا سعودی ریال میں ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم کسی ایسی بحث سے کنارہ کشی اختیار کریں گے یا اسے مسترد کریں گے جس سے دنیا بھر میں تجارت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں،

ہم لاطینی امریکا اور ایشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو باقاعدہ آگے بڑھا رہے ہیں۔محمد الجدعان نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات سے مستفید ہوتے ہیں، امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بھی ہم ان ہی اسٹریٹجک تعلقات سے مستفید ہوتے ہیں اور ہم یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ ان تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند اور اہل بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…