اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور معاون خصوصی مقرر کر دیا جس کے بعد تعداد بڑھ کر 32تک پہنچ گئی۔فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ فہد ہارون اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔