اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کوہلی اور دھونی کی بیٹیوں کیلئے غیر اخلاقی کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتانوں مہیندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کی بیٹیوں کے لیے سوشل میڈیا پر

نامناسب کمنٹس کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا اور ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر نفرت انگیز کمنٹس کرنے والوں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست جمع کروائی تھی،درخواست کے نتیجے میں دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سواتی مالیوال نے ایف آئی آر درج ہونے کا ٹوئٹر پر بتایا اور ساتھ ہی کوہلی اور دھونی کو بھی مینشن کیا،انہوں نے کہا کہ چھوٹی بچیوں کے خلاف اس طرح کے نازیبا الفاظ اور بیانات دینے والے سوشل میڈیا صارفین سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ کوہلی اور دھونی کی بیٹیوں کے خلاف کچھ لوگ نامناسب کمنٹس کرتے ہیں جب کہ ان کی عمریں صرف 2اور 7برس ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…