اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات،بیوی کی تصویر بنانے پر شوہر کوبھاری جرمانہ

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں شوہر کو اپنی اہلیہ کی تصویر بنانے پر 5ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر بغیر کسی وجہ کے بھی

کیمرے کے ذریعے ان کی تصویریں بناتے رہتے ہیں۔خاتون نے کہا کہ میرے شوہر اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ میں کس وقت کس حالت میں ہوں وہ نامناسب حالت میں بھی تصویر بنا لیتے ہیں جس سے انہیں کئی بار منع کیا گیا ہے لیکن وہ باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے ہیں اور ان کے ذریعے بھی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتے ہیں اور جب ان سے سختی سے بات کی گئی تو کہتے ہیں کہ گھر میں ملازموں کی نگرانی کے لیے کیمرے لگائے ہیں۔مذکورہ خاتون کے شوہر نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ میرے اہلیہ سے ذاتی اختلافات ہیں لیکن وہ اس کو کوئی اور رخ دے رہے ہیں۔انویسٹی گیشن نے ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ دی کہ شوہر نے موبائل کی میموری میں اپنی اہلیہ کی تصاویر محفوظ کی ہوئی ہے۔عدالت نے خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہونے پر شوہر کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…