اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مجھے سیاست نہیں کرنی، سرفراز سے متعلق سوال پر رمیز راجہ برہم

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کرکٹ سے 4سالہ بریک کے باوجود سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ پرفارمنس نے بہت سے سوالات کو بھی جنم دے دیا۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا سرفراز احمد سے متعلق دیا گیا بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہا ،

جس میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بیٹر موجود ہے، لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر اب ختم ہوگیا ہے۔جب میزبان نے رمیز راجاسے سرفراز سے متعلق سوال کیا تو سابق چیئرمین پی سی بی نے نہ صرف ان کے سوال کو نظر انداز کردیا بلکہ میزبان پر ناراض ہوئے۔دوران گفتگو میزبان نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ 4 سالہ بریک کے بعد سرفراز کی عمدہ پرفارمنس پر آپ کیا کہیں گے؟ سرفراز کا بریک سینئرز کو سائیڈ لائن کرنا نہیں تھا؟ میزبان کے سوال پر رمیز راجا نے برہم ہوتے کہا کہ آپ اگلا سوال کریں؟میزبان کی وضاحت پر رمیز راجا نے کہا کہ آپ سیاست کررہے ہیں تاہم مجھے سیاست نہیں کرنی، آپ اگلا سوال کریں اس سوال کا مقصد کیا ہے؟ سرفراز کی جگہ میں پیڈ پہن کر آتا یا مجھے سرفراز کی جگہ کھیلنا تھا، میرے کوئی بچے نے کھیلنا تھا کس نے کھیلنا تھا؟اگر اس نے پرفارم کیا تو اس میں پاکستان کا فائدہ ہے آگے بڑھیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…