اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

میڈیکل ماہر نے وہ مشورہ دے دیا جو شادی شدہ افراد کو شاید انتہائی ناگوار گزرے

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے ایک مشہور سائنسدان نے شادی شدہ جوڑوں کو صحت اور اچھی نیند کیلئے ایک ایسا مشورہ دے دیا ہے کہ جسے سن کر اکثر جوڑے گھبرا گئے ہیں۔ڈاکٹر نیل سٹینلے نے یہ متنازعہ دعویٰ کر دیا ہے کہ میاں بیوی کا ایک ہی

بیڈ پر سونا ان کی نیند کی خرابی، صحت کی خرابی، گھر پر جھگڑوں اور گھر میں بے سکونی کی اہم وجہ بن چکا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ زمانہ وسطیٰ کے مغرب اور قدیم یونان اور روم میں یہ رواج عام تھا کہ جوڑے علیحدہ علیحدہ بستر پر سوتے تھے اور عروسی بیڈ کا استعمال محض قربت کیلئے کیا جاتا تھا۔ ان کی حالیہ تحقیق کے مطابق رات کو اکٹھے سونا خراٹوں، ہلنے جلنے، نیند میں بڑبڑانے یا ضروری حاجات کیلئے اٹھنے جیسی باتوں کی وجہ سے میاں بیوی دونوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رات کو دونوں میں سے ایک کی وجہ سے دوسرا بھی پریشان ہوتا ہے اور اس پریشانی کی شرح تقریباً 50 فیصد پائی گئی ہے۔ نیند کی خرابی، ذہنی دباؤ، جھگڑوں اور صحت کے مسائل کو بھی جنم دیتی ہے۔ ڈاکٹر سٹینلے کا کہنا ہے کہ جو جوڑے اکٹھے سونے سے بہت خوش ہیں وہ اس طریقے کو جاری رکھ سکتے ہیں مگر جو اپنی ازدواجی زندگی میں پریشانی کا شکار ہیں وہ ایک دفع علیحدہ علیحدہ سونے کا طریقہ ضرور آزمائیں، یقینا انہیں فائدہ ہو گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…