اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این آین آئی)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپتان بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد

دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی انکے 740 پوائٹنس ہیں۔ دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خاموشی توڑ دی۔کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی اسپورٹس چینل فوکس نیوز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینل کو شٹ اپ کال دی اور ناراضی کا اظہار کیا۔پی سی بی نے ٹوئٹر اکائونٹ پر آسٹریلوی چینل کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا۔پی سی بی نے مزید لکھا حتی کہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس پر فوکس کرکٹ نے غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔بعدازاں فوکس کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔خیال رہے کہ وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ گفتگو کو دکھایا گیا۔ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن کئی یوٹیوبرز نے اس پر وی لاگ کرکے بابر اعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔اس سے قبل بھی سال 2020ء میں ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکا دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جو ثابت نہ ہوا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…