جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) حکومت نے ساڑھے 7ہزار روپے، 15ہزار روپے، 25ہزار روپے اور 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ کرنے یا کیش کرانے کا عوام کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کے لیے آخری تاریخ میں 30جون 2023 ء تک توسیع کر دی۔اعلامیے کے مطابق اس سے قبل حکومت نے ان پرائز

بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30جون 2022 ء کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم لوگوں کی اکثریت مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل یا کیش نہیں کرا سکی جس کی وجہ سے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30جون 2023 ء تک توسیع کر دی گئی ۔حکومت کی جانب سے مذکورہ پرائز بانڈز رکھنے والوں کو ظاہری مالیت پر نقد کرانے، ان بانڈز کی 25ہزار روپے یا 40ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ)میں منتقلی، انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنے کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023 تک کیا جا سکتا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان بانڈز کو رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ہولڈنگز کو 30 جون 2023 سے قبل تبدیل کرا لیں۔اس توسیع شدہ تاریخ کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو نقد یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابلِ استعمال نہیں رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…