اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کے لئے پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کے لئے پلان تیار کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے عمل میں حصہ لینے سے آئینی طور پر روکا جائے گا، 20 ارکان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے 22 ارکان کو قومی اسمبلی میں بھیجا جائے گا، پارلیمانی پارٹی کی بیس کے مقابلے میں بائیس کی اکثریت ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرے گی، منحرف ارکان کے خلاف اکثریت کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ڈیفیکشن کلوز کے تحت نااہلی کی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔