بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکمران عمرہ کرنے نہیں تیل لینے جاتے ہیں، مفتاح اسماعیل کی تہلکہ خیز باتیں

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکمران عمرہ کرنے نہیں تیل لینے جاتے ہیں، جب پاکستان اپنے لیے کام نہیں کرتا تو دوسرے ہمارے لیے کیوں کریں گے،یہاں اشرافیہ کی برتری کی حکومت ہے، سول حکمرانوں میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ،یہاںبدترین گورننس ہے، ہمیں پاکستان کے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے،

میں نے تھوڑی سی بہتر حالت میں معیشت چھوڑی تھی ،ملک میں 22 لاکھ میں سے صرف 30 ہزار افراد ٹیکس دیتے ہیں، ملک خسارے میں ہے۔الحمرا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے پروگرام دئیے،کرونا وائرس میں آئی ایم ایف کی جانب سے کافی آسانی دی گئی، آئی ایم ایف کی ڈیل پر کوئی بھی پورا نہیں اترا، جب آئی ایم ایف سے دوبارہ معاہدہ کرنا تھا تو مجھے فارغ کردیا گیا۔ملک میں 22 لاکھ میں سے صرف 30 ہزار افراد ٹیکس دیتے ہیں، پاکستان ٹھیک نہیں چل رہا ،اس میں آئی ایم ایف یا کسی ملک کا قصور نہیں، ہم ہر ملک سے پیچھے جاتے جا رہے ہیں،ملک کی معیشت خطرے میں ہے اور عدم اعتماد کھیلا جا رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پرانی روایت کے مطابق سبسڈی دینے کی عادت اپنالی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ شوکت ترین نے پاور سیکٹر کو 172 ارب دئیے، وہ 120 ارب روپے تیل پر دے رہے تھے ، ہماری برآمدات صرف 30 ارب ڈالر کی ہیں ، ہم نے پاور سیکٹر پر بہت پیسے خرچ کیے ،یہاں 17 فیصد لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرتے۔انہوںنے کہا کہ سیاستدان اپنے کندھوں سے پیچھے دیکھتے ہیں، ضرورت اپنا اسٹرکچر تبدیل کرنے کی ہے، ٹیکس اور بچوں کی تعلیم کی شرح کوبڑھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی 17 ارب ڈالر کا کرنٹ اکانٹ خسارہ تھا ، جب حکومت جارہی ہوتی ہے تو آخری سال فضول پیسے خرچ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک خسارے میں ہے اور پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ ہو رہا ہے ، عدم اعتماد کا کھیل ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…