اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹام موڈی اور اینڈی فلاور کا بھی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف کرکٹ کوچ اینڈی فلاور اور آسٹریلیا کے سابق کوچ ٹام موڈی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے دستیاب نہیں ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشکلات درپیش ہیں، متعدد انٹرنیشنل کوچز فرنچائز کرکٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹام موڈی نے بتایا کہ وہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں، اور اس کی وجہ فرنچائز کرکٹ میں ان کے معاہدے ہیں، ٹام موڈی دبئی میں انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ (آئی ایل ٹی 20) میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ مصروف ہوں جبکہ آنے والے دنوں میں بھی کچھ مصروفیات ہیں لہٰذا کافی حد تک میں پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے باصلاحیت قوم ہے اور مجھے یقین ہے جو بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنے گا اس کا وقت دلچسپ گزرے گا۔دریں اثنا، اینڈی فلاور نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ بھی پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے دستیاب نہیں ہیں، معروف کرکٹ کوچ دبئی میں آئی ایل ٹی 20 میں گلف جائنٹس کے ساتھ بطور کوچ کام کررہے ہیں۔

زمبابوے کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اینڈی فلاور جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی ملتان سلطان کے ساتھ وابستہ ہیں، نے ابوظبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فرنچائز کرکٹ میں مصروف ہیں اور پاکستان ہیڈ کوچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے عہدے کی معیاد فروری 2023 میں ختم ہورہی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔

یاد رہے کہ 10 جنوری کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے دوبارہ کوچ بننے کی پیش کش ٹھکرادی تھی۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ بنانے کے لیے ان سے بات کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ مکی آرتھر کے ساتھ ایشیا کپ، کرکٹ ورلڈ کپ 2023، ٹی20 ورلڈ کپ 2024 اور آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران قومی ٹیم کی ہیڈ کوچ کی حیثیت سے رہنمائی کیلئے بات کی گئی تھی۔

پی سی بی نے کہا کہ ڈربی شائر کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کی وجہ سے ہم نے ان کے ساتھ اس تجویز پر بھی بات کی تھی کہ وہ ڈربی شائر کے ساتھ ٹائم شیئر کی بنیاد پر پی سی بی کے لیے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں۔اس حوالے سے بتایاگیا تھا کہ بدقسمتی سے مختلف وجوہات کی وجہ سے دونوں فریقین کے لیے یہ تجویز کارآمد بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔بورڈ نے بتایا کہ حالات کے پیش نظر پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے لیے موزوں شخص کی تلاش جاری رہے گی اور چند بڑے نام پہلے ہی زیر غور ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…