چین نے 1 ماہ میں کورونا سے 60 ہزار اموات کی تصدیق کردی

15  جنوری‬‮  2023

بیجنگ (اے ایف پی )چین نے ایک ماہ کے دوران کورونا سے تقریباً 60ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ، دسمبر میں کورونا کے اعدادوشمار شائع کرنے پر پابندی کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ چین نے کووڈ سے اموات کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں ، چینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمر 80.3برس ہے جن میں سے 90فیصد افراد ایسے تھے جن کی عمر 65برس سے زیادہ تھی۔

اس سے قبل دسمبر میں چینی حکومت نے سرکاری طور پر چند درجن افراد کی اموات کی تصدیق کی تھی حالاں کہ آخری رسومات ادا کرنے والے مراکز اور اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے کے شواہد سامنے آئے تھے ، نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں، گذشتہ برس دسمبر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کے بعد چین پر الزام لگایا جاتا رہا تھا کہ اس نے اموات کی درست تعداد نہیں بتائی،چین نے اس سے قبل کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ صرف انہی افراد کی ہلاکت کو شمار کرے گا جو کورونا کی وجہ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوں گے،تاہم عالمی ادارہ صحت نے اس پر تنقید کی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا تھا کہ ’ان کا ادارہ چین سے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کا قابل اعتبار ڈیٹا فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے۔‘واضح رہے کہ چین میں 60 برس سے زائد عمر کے لاکھوں افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…