منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف نے فوری وطن واپسی سے انکارکر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مریم نواز واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی لیکن نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کردیا۔نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو جواب دیا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں، اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہوگا، مریم نواز واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں، تمام تر صورتحال سے مجھے اپ ڈیٹ بھی رکھیں۔ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کر لیا۔ رانا ثنا اللہ کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی کا امکان ہے۔ انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبے میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…