ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

میں سکون سے نہیں بیٹھوں گی،میرے خلاف مہم چلانے والوں کو حساب دینا ہوگا، مہوش حیات

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اْن لوگوں میں سے نہیں ہیں جو خاموش بیٹھ جائیں، میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔واضح رہے کہ اپنے خلاف نازیبا الزامات پر اداکارہ مہوش حیات نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجا کے خلاف

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اداکارہ نے ابتدائی طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ سے رجوع کیا تھا، تاہم کیس میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو مزید برداشت نہیں کریں گی، اس لیے وہ خود سندھ ہائی کورٹ گئی تھیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ’گزشتہ کچھ ہفتوں سے میرے خلاف جس طرح کی تنقید ہو رہی ہے اس پر میں کافی پریشان ہوں، آپ میرے کام پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن کسی کو بھی میری تذلیل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو خاموش بیٹھ جائیں اور دوسروں کی گندی سیاست میں خود کو مہرے کی طرح استعمال ہونے دوں۔اداکارہ نے کہا کہ جب تک یہ معاملہ ختم نہیں ہوجاتا وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گی۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ درخواست دائر ہوگئی ہے اور اس مہم کے پیچھے جو لوگ جھوٹی معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں، ان تمام لوگوں کو حساب دینا ہوگا۔ادکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے عدالت جانا پڑا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…