اسلام آباد (این این آئی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پنجاب اسمبلی کی موجودہ صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک وہ وقت تھا کہ صرف ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے پر ہم یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت گئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ صرف ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے پر ہم یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ اور آج یہ حال ہے کہ طاقتور حلقوں کی قوت ملا کر بھی پنجاب ہار بیٹھے۔سابق سینیٹر نے کہا کہ اس میں سبق ہے اْن جماعتوں کیلئے جو اقتدار کے لالچ میں اپنا بیانیہ بدل لیتی ہیں۔