جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کوچالیس سال کیلئے قرض مل گیا، رقم کب سے ملنا شروع ہوجائے گی، حکومت کااعلان

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹری سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلان کردہ عالمی امداد آئندہ ماہ سے ملنی شروع ہوجائے گی، چالیس سال کے لیے قرض ملا ہے جس پر صرف ایک فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

آئندہ ماہ سے پاکستان کو رقم ملنی شروع ہو جائے گی، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر اداروں سے باہمی معاہدوں کے تحت رقم ملے گی، کثیرجہتی اور باہمی معاہدوں سے ملنے والی رقم کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں یونٹ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رقم کے استعمال کیلئے وفاقی حکومت ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرے گی، عالمی بینک کی جانب سے سیلاب سے ریکوری و بحالی پروگرام کیلئے 40 سال کے لیے قرض مل رہا ہے، اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک کی جانب سے بھی 40 سال کیلئے قرض ملا، عالمی مالیاتی اداروں سے اس قرض پر ایک فیصد شرح سود ادا کرنا ہوگی۔سیکرٹری پلاننگ نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمینٹ بینک کے ساتھ تاحال کوئی ٹرم اینڈ کنڈیشنز فائنل نہیں ہوئیں، رواں مالی سال کے دوران کوشش کریں گے کہ گروتھ ریٹ میں کمی کو روکا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے، 8 ارب ڈالر آئندہ 3 برس میں وفاقی حکومت کی جانب سے خرچ کیے جائیں گے، سیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں، عالمی بینک 2 ارب ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 4.2 ارب ڈالر،اے ڈی بی 1.5 اور اے آئی ڈی بی 1.1 ارب ڈالر قرض دے گا۔سیکرٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پی ایس ڈی پی فنڈ میں کٹوتی نہیں ہو رہی، سندھ میں 6 لاکھ گھر بنائے جائیں گے، وزارت منصوبہ بندی میں ریکوری اینڈ ری کنسٹرکشن سیل بھی بنے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…