منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر کب تک کا وقت ہے ؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری موصول ہو چکی ہے ،کل تک کا وقت ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی نمائندہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا مشکل فیصلہ ہے،

90 دن میں الیکشن کرانا ہیں جس میں رمضان بھی ہوگا، ایک نگراں سیٹ اپ بھی بناناہے، سب چیزیں دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کی نمائندہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس مجھ تک پہنچی ہے، جمہوری فرد کے لیے ایوان کو توڑنا مشکل کام ہے لیکن آئین میں اسمبلی تحلیل کرنے کی شق موجود ہے ۔ ایکسپو سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے قانونی پہلو ئوںکو دیکھنا میرے فریضے میں شامل ہے ،آئینی اور قانونی تمام پہلوئوں کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے ،نگران سیٹ اپ اور آئندہ الیکشن کی تاریخ بھی دینی ہے ،ان سب پہلوئوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کروں گا جو آئینی ،قانونی اور ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی ۔ذرائع گورنر ہائوس کے مطابق گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط سے متعلق قانونی، آئینی نکات پر مشاورت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سمری سے متعلق پارٹی قیادت سے بھی رابطہ کرکے مشاورت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…