پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہ رخ 4سال فلموں سے دوری کے باوجود امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پچھلے 4سالوں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔شاہ رخ خان کے ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان کا شمار

چند امیر ترین بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری اور مختلف برانڈ انڈورسمینٹس سمیت آمدنی کے کئی بے شمار طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔فوربز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اوسط سالانہ آمدنی 38ملین ڈالرز یعنی 313کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اداکار کی گزشتہ 4سالوں میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست کے مطابق، شاہ رخ خان 770ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کیساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں،اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی کامیڈین اور اداکار جیری سین فیلڈ موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1بلین ڈالرز ہے۔  شاہ رخ خان کی پچھلے 4سالوں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…