جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے روٹی کی قیمت 15 روپے کر دی، نانبائی ایسوسی ایشن روٹی 20 اور نان 35 روپے کئے جانے پر بضد

datetime 12  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے روٹی کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ جبکہ نان کی قیمت 22 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نانبائی ایسوسی ایشن نے حکومت سے روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں 1 روپے اضافے کا حکم ماننے سے انکار کر دیا اورروٹی 20 اور نان کی قیمت35روپے کیے جانے پر بضد ہو گئی جس پر ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کا کہنا ہے کہ تنور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا تو کریک ڈائون ہو گا، روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 15روپے کر دی گئی ہے، 2 ماہ پہلے روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے کی گئی، اب مزید 1 روپیہ بڑھا دیا گیا ہے۔نانبائی ایسوسی ایشن نے 2 روز کے لیے اپنا احتجاج موخر کر دیا، نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر افتاب گل کا کہنا ہے کہ آٹے اور فائن میدے کی قیمت کم نہ ہوئی تو روٹی 25 نان 35 کا ازخود بیچیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے روٹی کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ جبکہ نان کی قیمت 22 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…