اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب پاکستان پر مہربان، تیل کے حوالے سے بڑا اعلان

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نواف سعید المالکی نے کہا کہ

پاکستان 1947ء میں جب معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب ان پہلے ملکوں میں شامل تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بانی سے لے کر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی و مالی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں اور تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں، حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی ڈیپازٹ کو بھی بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…