ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بارش اور برفباری کا سلسلے کب تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بدھ کو جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ مری میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے متحرک، مشینری پہنچا دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہواجو آئندہ دو روز کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے گیارہ سے تیرہ جنوری تک بلوچستان کے 13 اضلاع کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے جس کے بعد ان علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 17 جنوری کے دوران سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشنگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔بینظر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان میں کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہوؤں کا سسٹم بلوچستان کے شمالی حصے میں داخل ہوسکتا ہے، سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، ملک کے شمالی حصوں پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور 14 جنوری سے ملک کے بیشتر حصے سردی کی شدید لہر اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔کراچی میں بھی 14 سے 17 جنوری کے دوران موسم سرد رہے گا،

مضافاتی علاقے ملیر، سرجانی، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ادھر پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگئی۔لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 درخانہ سے فیض پور تک بند رہا۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں، سکھر ملتان موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف جبکہ سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند رہا۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے مطابق این ایچ اے کی ٹیموں کو برف باری سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر الرٹ کردیا گیا ہے بھاری مشینری اور دیگر ضروری اشیاء مختلف مقامات تک پہنچا دی گئی ہیں،جبکہ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر جی ایم ظفر یعقوب خان تمام صورتحال کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں، این ایچ اے نے مسافروں سے گزارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،انتہائی ضروری سفر کے دوران ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی سازو سامان، سَنو چین اپنے ہمراہ رکھیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…