لاہور (این این آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے، لیجنڈری اداکار طویل عرصے سے فالج کے مرض کے شکار تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے، بیڈ سے گرنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی بھی فریکچر ہوگئی تھی، انہیں سانس کا مرض بھی تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔یاد رہے کہ اپنے سیریلز میں ناظرین کو ہنسانے اور لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے چند روز قبل عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ معروف اداکار ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔