ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کا پٹرولیم لیوی اور بجلی کے ریٹ بڑھانے کا مطالبہ

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان سے ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنے اور مصنوعی پابندی ہٹانیکا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے، ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی855 ارب روپے جمع کرنیکا پلان دینا ہوگا، جس کیلئے ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھا کر 50 روپے لیٹرکرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپیکا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا جس کیلئے گیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپیکے اضافے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، پاکستان کوبجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے بجلی کے ریٹ بڑھانے ہوں گے، آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانیکا مطالبہ کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو جنیوا میں امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ائیزوبیل کولمین سے ملاقات کی۔ کلائمٹ ریزلیئینٹ پاکستان کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے سائیڈلائن پرہونے والی اس ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اورعلاقوں کی امداد، بحالی اورتعمیرنو کیلئے بین الاقوامی معاونت کے طریقہ ہائے کارپربات چیت کی گئی۔وزیرخزانہ اسحق ڈارنے امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ائیزوبیل کولمین کو پاکستان میں مون سون کے

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان کی حکومت مشکل اقتصادی حالات کے باوجود سیلاب سے متاثرہ لوگوں اورعلاقوں کی امداد اور تعمیرنو و بحالی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کے کردار کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…