جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اپنے ہی ریکارڈ سے انجان نکلے

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیںلیکن ان سے پہلے یہ اعزاز پاکستانی سابق فاسٹ بائولر وقار یونس کے پاس ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابقنیوزی لینڈ کیخلاف نسیم شاہ نے

پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کیالیکن پاکستان کیلئے ایک ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وقار یونس کے پاس ہے ، تاہم وقار یونس اپنے اس ریکارڈ سے انجان ہیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے گفتگو کے دوران نمائندہ ایکسپریس نے وقار یونس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ اس میدان میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر ہیں۔سابق پاکستانی گیند باز وقار یونس یہ جان کر حیران رہ گئے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ریکارڈ ہے جسے کوئی بھی نہیں توڑ سکتا۔ دوسری جانب فٹنس مسائل سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں۔ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر وقار یونس اور شاہین شاہ آفریدی کی مختصر ملاقات ہوئی۔دونوں بائولرز تقریباً 15منٹ تک محو گفتگو رہے۔ ذرائع کے مطابق وقاریونس نے شاہین شاہ آفریدی کو ری رہیب بہتر کرنے کی ٹپس دیں۔قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بولنگ پریکٹس کرتے رہے،

شاہین شاہ آفریدی فل ردھم سے بولنگ کرتے رہے مگر ٹارگٹ اچیو نہیں کرپائے، شاہین آفریدی نے وکٹ پر موجود ٹارگٹ پر بال مارنے کیلئے 22 سے 24 بالز کرائیں۔ری ہیب کے

دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ اسسٹنٹ کوچ عمر رشید کے ہمراہ بولنگ کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…