بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مسلسل تین دن بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /اسلام آباد /کوئٹہ /پشاور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10جنوری سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین میں بادل برسیں گے۔ 11سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اسلام آباد، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، کرک میں بھی بادل برسیں گے۔سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ اور گجرات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال اور لاہور میں بھی بادل برسیں گے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کے مطابق مکران کے ساحل پر 11 اور 12 جنوری کو ہلکی بارش کابھی امکان ہے۔ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،دیر بالا کے بالائی علاقوں سمیت لواری ٹنل میں 8انچ تک برف ریکارڈ کی گئی،دیر شہر میں موسم کی پہلی برف باری کے بعد دیر ٹاؤن سمیت بالائی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثرہونے پر مختلف مقامات سے موٹرویز بند کردی گئیں،ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار اور دو منسوخ ہوئیں،مختلف شہروں میں دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے،

ملک کے میدان علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔جنوری کا موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا،بالائی علاقوں میں برف کیا پڑی ہر جگہ سفیدی چھاگئی،بلتستان ریجن میں برفباری سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔غذر میں برفباری سے وادی کی خوبصورتی بڑھ گئی،وادی سوات میں درخت،سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بوندا باندی اورپہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ملک کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔دیامر کے بالائی علاقوں، نانگا پربت بیس کیمپ، فیری میڈوز، گوہر آباد اور دیگر بالائی وادیوں میں بھی برف باری ہوئی۔دیر بالا کے بالائی علاقوں سمیت لواری ٹنل میں 8انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…