منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کے فون سے نمبرز اور کالز کا ریکارڈ مل گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

جس کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘ کے نام سے محفوظ تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ مل گیا۔ فورنزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون میں 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ہیں، ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…