بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لاہور ، چکی مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8ویں بارآٹے کی قیمت بڑھا دی

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد( آن لائن )لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کے ساتھ ہی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قلت اور قیمت میں اضافے کے باعث قیمت بڑھا رہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکی کے آٹے

کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چکی آٹا مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8ویں بار قیمت بڑھائی ہے، جس کے بعد فائن آٹے کی 40 کلو بوری 12ہزار6 سو جبکہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 280 جبکہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 574 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض دکاندارمرغی کا گوشت620 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں۔دوسری جانب مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟ سابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…