سخت سردی کیلئے تیار ہو جائیں،محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کر دی

6  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)کپکپی اور تھرتھری دوڑاتی سردی کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں جس سے کوئٹہ، زیارت اور چمن سمیت شمالی بلوچستان میں (آج) ہفتہ اور (کل)اتوار کوبارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ چترال، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے، ان علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہوگئیں، جو ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو نگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 07 اور 08 جنوری کے دوران کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق07 سے 09 جنوری کے دوران، مری، گلیات،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے کہاکہ بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان بھی ہے،

ممکنہ برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدو رفت میں رکاوٹ کا اندیشہ ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…