بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایک سے تین فیصد تک سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ منی بجٹ لانے کیلئے تجاویز رواں ہفتے تک حتمی شکل اختیار کر لیں گی۔ روزنامہ جنگ میں مہراب حیدر کی خبر کے مطابق سینئر سرکاری عہدیداروں نے  بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے درآمدات کو

ریشنلائز کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے اور اب حکومت ایک سے تین فیصد تک فلڈ لیوی عائد کرے گی تاکہ درآمدات کم کی جا سکیں اور رواں مالی سال کی دوسری ششماہی یعنی جنوری تا جون کے عرصہ کے دوران 60؍ ارب روپے جمع کیے جا سکیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار منی بجٹ کی تجاویز کی ایک سے دو دن میں منظوری دیدیں گے جس کے بعد صدارتی آرڈیننس نافذ کیا جائے گا۔ منگل کو تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس ہوگا۔ اب تک کوئی تجاویز منظور نہیں ہو سکیں کیونکہ حکومت کشمکش کی صورتحال میں مبتلا تھی کیونکہ پالیسی سازوں کیلئے اضافی ٹیکس نافذ کرنے ایک ایسے موقع پر بہت مشکل تھا جب ملک کو زبردست مہنگائی (StagFlation) کا سامنا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح 25؍ فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں نمو 5؍ فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دسمبر 2022ء تک ایف بی آر 225؍ ارب روپے جمع کرنے کا ہدف پورا نہ کر پایا، ہدف 965؍ ارب جمع کرنے کا تھا جبکہ جمع صرف 740؍ ارب روپے ہو پائے۔ حکومت فلڈ لیوی اسلئے نافذ کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ این ایف سی کے تحت فیڈرل ڈویژبل پول کا حصہ نہیں بنے گا لہٰذا اس ٹیکس کے ذریعے اضافی آمدنی صوبوں میں تقسیم نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…