جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فلورملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی ملیں بند کرنے کی دھمکی

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی)فلورملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے آئندہ ہفتہ تک گندم کاکوٹہ نہ بڑھانے پرملیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔چیئرمین نعیم بٹ نے کہاہے کہ پورے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوامیں آٹاکاشدیدبحران ہے،خیبرپختونخوکوجوآٹاپنجاب سے آتاہے،اس پربھتہ لیاجاتاہے،

صوبے کوروزانہ گندم کی ضرورت 14ہزارٹن ہے،جبکہ 5ہزارٹن روزانہ گندم کاکوٹہ مل رہاہے۔چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن نعیم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوامیں آٹاکاشدیدبحران ہے،خیبرپخونخواکیساتھ بلوچستان میں بھی آٹے کے مسائل آرہے ہیں،خیبرپختونخوکوجوآٹا پنجاب سے آتا ہے ،بھتہ لیاجاتاہے،پچھلے سال اس وقت گندم7ہزار میٹرک ٹن ریلیزکیاجاتاتھا،اب 5کیاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں گندم کی وافرمقدارموجودہے،صوبوں کی پابندی کے باعث آٹامہنگامل رہاہے،آٹامہنگا ہونے کی وجہ سے فلورملز بدنام ہورہے ہیں،وزیراعظم سے درخواست ہے کہ جہاں پرپابندیاں لگی ہوئی ہیں،ختم کردیں،پابندی سے سب سے زیادہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا متاثرہورہے ہیں،حکومت آئندہ ہفتے تک کوٹہ بڑھائے تاکہ آٹاسستا ہوجائے،آئندہ ہفتہ تک گندم کاکوٹہ نہ بڑھایا گیا توہم فلورملز بند کردینگے۔نعیم بٹ نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گندم کاکوٹہ بڑھائیں تاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی آجائے ،گندم کاکوٹہ نہ بڑھانے کی وجہ سے 20کلو آٹے کاتھیلا3ہزار تک پہنچ گیاہے،موجودکوٹہ سے پورے صوبے کو5ہزارٹن رو زانہ گندم کاکوٹہ مل رہاہے،خیبرپختونخواکو روزانہ گندم کی ضرورت 14ہزار ٹن ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…