جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کوہاٹ،ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 5 دیگر شدید زخمی

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کی حدودمیں انڈس ہائی وے پرواقع کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سوزوکی وین اورمنی ٹرک کے مابین ہوا

جس کی وجہ سے سوزوکی وین میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے روزدرہ آدم خیل کی حدودمیں انڈس ہائی وے پرواقع کوہاٹ ٹنل کے قریب یہ المناک حادثہ اْس و قت پیش آیا جب کرک سے پشاور جانے والی سوزوکی وین نمبر (AMA 494) مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سوزوکی وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں چار بچے اور دو خواتین شامل بتائے جاتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ضلع کرک کے علاقہ صابرآباد سے ہے جن میں شاد محمد ولد لعل محمد’ عظمت اللہ اور محمدشفیق کی شناخت ہوگئی ہے۔حادثہ ی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیمیں اور مقامی افراد جائے حادثہ پہنچ گئے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی واقع سول ہسپتال شینی کلی درہ آدم خیل منتقل کردیا گیا۔ فوری طورپر حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…