جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی جدید عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، وزیراعلی پرویز الہی نے نئی عمارت کے افتتاح کے بعد دعا بھی کی۔ نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر چودھری پرویزالہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی اسمبلی میں

اگلے 100 سال کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے 500 ارکان کی گنجائش موجود ہے، 200 افراد کیلئے Ayes Lobby اور 200 افراد ہی کے لئے Noes Lobby بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر چیمبر افسران، میڈیا اور وزیٹرز کیلئے 800 افراد تک کی گنجائش ہے، نئی اسمبلی میں وزیراعلی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزرا اور لیڈر آف اپوزیشن کیلئے سیکرٹریٹ بلڈنگ میں دفاتر بنائے گئے، 3 کمیٹی روم اور ایک کانفرنس روم کے علاوہ لائبریری اور کیفے ٹیریا کی بھی سہولت موجود ہے، 400 گاڑیوں کی پارکنگ بھی رکھی گئی ہے۔ عمارت کے افتتاح کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزرا میاں محمودالرشید، راجہ بشارت، سردار حسنین بہادر دریشک، سردار آصف نکئی، سردار شہاب الدین، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی، انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، ڈی جی پروٹوکول پنجاب عنصرنذیر اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…