جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

”ٹیکنوکریٹ” کے نام پر ”ٹیک اوور” کا پلان بنایا جارہا ہے: حافظ حسین احمد

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /کراچی /اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ جوڑ توڑ کے ماہرین اپنے کام میں مصروف ہیں، کراچی میں ”متحدہ” کو ”متحد” اور بلوچستان میں ”باپ ” کو ”منتشر” کیا جارہا ہے۔

پیر کے روز جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی تبدیلیوں کے لیے بلوچستان کو منتخب کیا گیا ہے کیوں کہ تجربات کی لیبارٹری بلوچستان ہے۔ کراچی میں متحدہ کی ”پتنگ” کو چیپیاں لگا کر اڑانے کی کوشش ہورہی ہے اور بلوچستان میں باپ کی ”گائے” کوذبح کرکے اس کے حصے تقسیم کئے جارہے ہیں، ”نیو ٹرل” کے بغیر نہ” پتنگ” اُڑ سکتی ہے اور نہ” گائے” کی قربانی کی جاسکتی ہے۔ جمعیت کے رہنما کے کہا کہ ”ٹیکنوکریٹ” کے نام پر ”ٹیک اوور” کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے پاکستان کے آئین میں نہ ”ٹیکنو کریٹ ” کی گنجائش ہے اور نہ ”ٹیک اوور ” کی، حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں اور دہشت گردی نے ایک بار پھر پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ملک کی حالیہ صورتحال تشویشناک ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی قیادت کو سنجیدہ ہوکر اہم فیصلہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…