پشاور (این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کو روکنے کی کوشش کی تو ہم گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق گورنر کو لیٹر بھیجا گیا شاید گورنر کو ترجمہ کرنا نہیں آتا، ایک ہیلی کاپٹر میں سروس اور دوسرے کے پائلٹ کی چھٹی تھی، گورنر ہاؤس کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جہاں وہ کسی کی ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ روک سکے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ گورنر غلام علی کو مشورہ ہے چند دنوں کا مہمان ہے، چائے پیئے، حلوہ اور کھجوریں کھائیں، الیکشن کے بعد موجودہ گورنر کو ہٹا کر ویسے ہی اپنا گورنر لانا ہے۔
گورنر ہاؤس کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، ہیلی کاپٹر لینڈنگ روکنے کی کوشش کی تو گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے،بیرسٹر سیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ















































