جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

قومی خزانے میں 6 بلین ڈالر رہ گئے کسی کو کچھ نظر نہیں آرہا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان ایڈووکیٹ نے اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹس سے لاتعلقی کے اظہار کا سوال گول کر گئے اور کہا یہ اس طرح کی خبر ہے جس طرح پاکستان کے خزانے میں 6 بلین ڈالر رہ گئے ہیں ،پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ خبریں بنانے والوں کو نظر نہیں آ رہا کہ چھ بلین ڈالر کہاں گئے ہیں، 1992 کے بعد پہلی مرتبہ کمرشل بینکوں میں لوگوں کے ڈالرز اکاؤنٹس سے نکالے گئے ہیں ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے اور یہ سارا زور اس پر لگا رہے ہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ جسٹس بابر ستار نے کہا ہوا ہے کہ ٹویٹس سے کسی کو خطرہ نہیں نہ ملکی دفاع اور نہ کسی اور کو خطرہ ہو گایہ انہوں نے ثابت کرنا ہے کہ کس اکاؤنٹ سے کیا ٹوئٹ ہوئی ہے پہلے دن جس پر الزام آئے وہ کیا کہتا ہے کہ میں نے بندہ مارا ہے؟ وہ کہتا ہے کہ جاؤ پہلے چالان لے کر آؤ، یہ ابھی تک چالان نہیں بنا سکے ،یہ انہوں نے ثابت کرنا ہے کہ کس اکاؤنٹ سے کیا ٹویٹ ہوایہ اب تک پہلی ایف آئی آر پر چالان نہ بنا سکے، 17 دن میں چالان بنانا قانون کی ذمہ داری ہے وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے لیکس کے ماہر پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…