جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شوبز انڈسٹری کے ایسے ایسے راز معلوم ہیں جو کسی صحافی کے پاس بھی نہیں ہونگے ،ندا یاسر

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) پاکستانی معروف میزبان ندا یاسر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ندا یاسر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور متعدد دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے بہت سارے جوڑے ہیں

جو نکاح کرچکے ہیں یا شادی شدہ ہیں مگر وہ یہ راز بتاتے نہیں ہیں، مجھے بھی یہ بتانے سے منع کر دیتے ہیں۔ندا یاسر نے کہا کہ شادی شدہ جوڑے میرے شو میں آتے ہیں تو مجھے پہلے ہی ایسے سوال کر دینے سے منع کر دیتے ہیں جن سے ان کا راز فاش ہو۔ندا یاسر نے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری کے ایسے ایسے راز معلوم ہیں جو کسی صحافی کے پاس بھی نہیں ہوں گے کیوں کہ ان کا سارا بچپن ہی اس انڈسٹری میں گزرا ہے۔ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں وائرل سینسیشن ٹک ٹاکر عائشہ کو مدعو کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ کو بلانے پر ان پر کافی تنقید ہوئی تھی۔وہ پڑھے لکھے لوگوں کو بھی بلاتی ہیں مگر وہ شو کوئی نہیں دیکھتا، ان پر ریٹنگ بھی نہیں آتی جو وائرل لڑکیوں کو بلانے پر ریٹنگ آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک شو میں 8، 8 باصلاحیت اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو مدعو کیا ہے مگر ان شوز کو کوئی دیکھتا ہی نہیں ہے، ٹی وی وہی دکھاتا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر دن بدن وائرل ہوتی سیاسی شخصیت اختر لاوا سے متعلق کہا کہ اب لوگوں کی ڈیمانڈ ہے کہ اختر لاوا کو بلائیں، وہ اختر لاوا کو جانتی تک نہیں ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…