ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، بچی کا منفرد نام رکھ دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹی کی آمد کی اطلاع دی گئی، انہوں نے نومولود کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ننھی پری کا نام آہمیلی آئلا رضا خان رکھا ہے۔ارمینا خان اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔تاہم اداکارہ کی بیٹی کے اس منفرد نام پر سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار دکھائی دیے جب کہ ان کے خاوند نے بیٹی کے نام کے مکمل معنی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتائے۔ فیصل خان کے مطابق آہمیلی کے معنی ہیں محنتی اور جفاکش جب کہ آئلا کے ہسپانوی معنی خدا کیلئے وقف ہونا اور عبرانی زبان میں روشنی کا دائرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…