جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کے پی کے ہسپتالوں میں کینسر کی مفت ادویات دستیاب نہیں، مریض علاج ادھورا چھوڑ کر جانے لگے

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کی مفت ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مریضوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم گزشتہ 6 ماہ سے

صوبے کے 3 بڑے اسپتالوں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کینسر کی ادویات ہی دستیاب نہیں ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں مفت کینسر ادویات دی جاتی تھیں لیکن اب اسپتالوں میں مفت کینسر ادویات نہیں ہیں، مہنگی ادویات باہر سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔ مریضوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اوپر سے ماہانہ 25 ہزار روپے کی ادیات خرید رہے ہیں۔ اس حوالے سے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے شعبہ آنکالوحی کے سربراہ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ مفت ادویات کے لیے پی سی ون جولائی میں منظور ہونا تھا جو تاحال منظور نہیں ہوا، پی سی ون منظور نہ ہونیکی وجہ سے ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔ ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ مفت ادویات کی عدم دستیابی کے باعث کینسر مریض علاج ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کیونکہ کینسر کے علاج پر ماہانہ 20 ہزار سے لے کر2 لاکھ روپے تک خرچ ہوتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…